حکومت کو بڑادھچکا؛ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی جیت

ihc-reprimands-ig-islamabad-bani-amin-5293

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو تحریک انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے روکتے ہوئے گرفتار کارکنوں کی فہرستیں طلب کرلیں۔عدالت نے شہر سے تمام کنٹینرز ہٹانے کا بھی حکم دے دیا۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن میں کارکنوں کی گرفتاری کیخلا ف دائر درخواست کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں فوری سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے عدالت کو اس کے فیصلے پرمن وعن عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی توجسٹس شوکت عزیز صدیقی نے انتظامیہ کو کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے روک دیا۔

مزید پڑھیں؛ عدالت نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد بند کرنے سے روک دیا

عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو شہر بھر سے کنٹینرز ہٹانے اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ تحریک انصاف نے فیصلہ ماننے کے بجائے ججوں کی کردار کشی کی۔

جس پر پی ٹی آئی وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے الزام نہیں لگایا،حکومت نے فیصلے کی غلط تشریح کی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اگر کوئی عدالتی فیصلہ نہیں مانتا تو عدالت کو فیصلے پر عمل درآمد کرانا آتا ہے، تحریک انصاف کے وکلا بیان قلمبند کرائیں کہ عمران خان عدالتی احکامات پر عملدرآمد کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے کارکنوں کی گرفتاریاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلینج کی تھیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گزشتہ روز منعقدہ یوتھ کنونشن کو قانونی تحفظ حاصل تھا۔ اسلئے گرفتاریاں غیرقانونی ہیں، کارکنوں کو رہا کیا جائے ۔ تحریک انصاف نے درخواست میں آئی جی اسلام آباد،چیف کمشنراورڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست فوری سماعت کیلئے مقررکی تھی۔ سماء

PanamaLeaks

#IslamabadLockdown

November 2 sit-in

Panamagate

Tabool ads will show in this div