سوات،چار باغ میں فورسز کا آپریشن،4دہشت گرد ہلاک

ویب ایڈیٹر:


سوات  :  سوات کے علاقے چار باغ میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کی، جس کے بعد فورسز کی جوابی فائرنگ سے چار دہشت گرد مارے گئے۔

واضح رہے کہ سوات کے علاقے چار باغ خدنگ میں گزشتہ رات امن کمیٹی کے ممبر کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

بعد ازاں علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے، جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سماء

میں

کا

pipeline

Tabool ads will show in this div