دھوبی گھاٹ میں پاکستان عوامی تحریک کاپنڈال سج گیا،1300اہلکارتعینات

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


فیصل آباد  :  فیصل آباد میں پاکستان عوامی تحریک  کے جلسے کا پنڈال سج گیا۔ سیکیورٹی کے لئے تیرہ سو پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

سیاست میں دوبارہ حصہ لینے کا اعلان، طاہرالقادری کا آج پہلا امتحان ہوگا، پاکستان عوامی تحریک آج  فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

منتظمین نے بائیس ہزار کرسیاں لگانے کا دعوٰی کیا ہے، اسٹیج بھی تیار ہے، سانحہ قاسم باغ کے بعد دھوبی گھاٹ میں جلسے کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، تیرہ سو سے زائد پولیس اہلکار اور اٹھارہ سو رضاکار فرائض انجام دے رہے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس نفری کی کمی کے سبب دوسرے شہروں سے اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔ پنڈال سے شرکاء کو اسٹیج پر جانے سے روکنے کے لئے خاردار تاریں لگائی گئیں۔

مختلف اضلاع اور شہروں سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کارکن کہتے ہیں فیصل آباد کا جلسہ ثابت کر دے گا، کہ عوام طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔ جلسے کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جلسہ گاہ کے باہر فرسٹ ایڈ کیمپ اورا ایمبولنسز اور فائر ٹینڈرز موجود ہیں۔ سماء

میں

television

Tabool ads will show in this div