سانحہ ملتان کی غیرجانبدارجج سےعدالتی تحقیقات کرائی جائے،عمران

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد  :  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملتان پیش آنے والے سانحہ کی تحقیقات شفاف ہونی چاہئے، انتظامیہ واقعہ کی غیر جانبدارانکوائری نہیں کر سکتی،پارٹی میں اندرونی تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔

ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملتان واقعہ کی پارٹی میں اندرونی تحقیقات بھی کررہے ہیں، کور کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ وہ ملتان واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے گھر جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سرگودھا جلسے میں کون کون اسٹیج پر آئے گا، اس کا فیصلہ میں خود کروں گا، انہوں نے کہا کہ ملتان میں اسٹیڈیم کے گیٹ کس نے بند کیے، تالا کس نے لگایا، اس کا پتا لگانا ہوگا، واقعہ کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، تاہم اس موقع پر بھی عمران خان انتخابات کو نہ بھولے اور کہنے لگے کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی۔ سماء

کی

تحقیقات

Tabool ads will show in this div