پی ٹی آئی کے بعد عوامی تحریک کی بھی باری آگئی

Qazi-Shafiq

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بعد عوامی تحریک کی بھی باری آگئی، پولیس نے پی اے ٹی کے ترجمان قاضی شفیق کے گھر پر چھاپا مارا تاہم گرفتاری نہ ہوسکی۔

پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کے اسلام آباد لاک ڈاؤن مارچ کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے ہر ہتھکنڈا استعمال کرنا شروع کردیا، پہلے اسلام آباد میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن پر دھاوا بولا گیا اور 70 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، خواتین پر تشدد بھی ہوا۔

پنجاب پولیس نے اب پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں شروع کردیں، پی اے ٹی ترجمان قاضی شفیق کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے اس لئے گرفتاری سے بچ گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹیلی فون کرکے اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی۔ سماء

 

POLICE RAID

Qazi Shafique

#ShameOnDictatorNawaz

#WellDoneIsbPolice

Tabool ads will show in this div