آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، تازہ حملوں میں 21 دہشت گرد مارے گئے

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائیوں کے دوران 21 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران آج صبح شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فضائی کارروائیاں کی گئیں، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے تباہ اور 11 دہشت گرد مارے گئے۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی کے علاقے کوکی خیل میں ایک اور فضائی کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بمباری سے دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ سماء

گئے

planet

akram

jakarta

آپریشن ضرب عضب

Tabool ads will show in this div