کالج طالبات نے پش اپش لگاکرکرکٹرزکونیاپیغام دیدیا
کراچی: مقامی کالج کی طالبات نے پش اپس لگاکر قومی کرکٹرزکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
پاکستاني کرکٹرزکے پُش اپس پراعتراض کرنے پرکراچی کی مقامی کالج طالبات میدان میں آگئیں اور خوب پش اپس لگائیں۔ انھوں نے کہاکہ جیت ہماری ہے، جشن جیسے چاہیں منائیں ، کوئی اعتراض کیسے کرسکتا ہے۔طالبات نے پُش اپس لگاکرقومي ہيروزکاساتھ ديا۔
طالبات کاکہناتھاکہ پابندی یاروک ٹوک کسي صورت منظورنہيں ہوگی۔ انھوں نے ایک ساتھ کئی پش اپش لگاکر اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔سماء