پانی نہیں ملتاتوٹیکس بھی نہیں دیں

SHC WATER ISSUE KHI PKG  26-10 ALI

کراچی : پانی نہیں تو ٹیکس بھی نہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو پانی دیئے بغیر واٹر ٹیکس لینے سے روک دیا۔

ڈی ایچ اے کی رہائشی رخسانہ خاتون کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فيصلہ سنا ديا۔عدالت نے حکم نامہ نوٹس بورڈ پر چسپاں کرنے کی بھی ہدایت کردی۔درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ انیس سو ستانوے میں پانی کی لائن کیلئے درخواست دی۔بلز کی ادائیگی کے باوجود پانی نہیں آتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ کبھی کبھی ٹینکر سے پانی ملتا ہے، لائن میں پانی نہیں آتا۔دو رکنی بنچ نے حکم دیا کہ ٹیکس وصول کرنے والے محکمے سہولیات دینے کے پابند ہیں۔جس صارف کو پانی نہیں ملتا،اس سے ٹیکس بھی نہیں لیا جاسکتا۔ سماء

SINDH HIGH COURT

TAX

water issue

Tabool ads will show in this div