خواہش ہے انقلاب اور تبدیلی والے ہر جنگ ساتھ لڑیں: طاہر القادری

فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے عمران خان سے انتخابی اتحاد کی خواہش ظاہر کی ہے۔ کہتے ہیں دھرنے والے انتخابی میدان میں بھی اکٹھے ہوجائیں۔

 انقلابی رہنما ڈاکٹر طاہر القادری نے سما سے خصوصی گفتگو میں کہا وہ خان صاحب سے الائنس چاہتے ہیں ۔ مگر ساتھ ہی انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں ایک ساتھ چلنا ان کی خواہش ہے مگر اس حوالے سے کوشش کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔ 


پی ٹی آئی سے الائینس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حتمی جواب تو قبل از وقت ہے۔ مگر میری خواہش یہ ہے کہ انقلاب اور تبدیلی کی بات کرنے والے ہمیشہ اکٹھے ہوکر جنگ لڑیں۔

طاہر القادری نے مزید کہا کہ فیصل آباد جلسے سے سیاسی تحریک شروع ہوگئی اور کامیابی کا دروازہ کھل گیا ۔

علامہ صاحب کا کہنا تھا کہ ایسی سیاست نہیں کریں گے جس سے نقصان کا اندیشہ ہو ۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی یہی کہتا ہوں کہ سیاست کی بجائے ریاست بچاؤ،ہم وہ سیاست نہیں کررہے جس سے ملک تباہ ہو۔

طاہر القادری نے فیصل آباد میں تاجروں اور مزدور رہنماؤں سے ملاقات کی اور پارٹی اجلاس سے بھی خطاب کیا ۔ سماء 

parliament

western

Tabool ads will show in this div