کراچی : ترک بحریہ کا جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک بحر یہ کا جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا خیرسگالہ کے دورہ پر بدھ کو کراچی پہنچ گیا۔

بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینیر افسران اور ترک سفارت خانے کے عملے نے جہاز کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔

کراچی میں قیام کے دوران ترک بحریہ کے افسراور جوان اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہء خیال کریں گے۔

بحری جہاز کے عملے کے ارکان پاکستان نیوی کے متعدد آپریشنل اور تربیتی یونٹس کا بھی دورہ کریں گے اور مختلف آپریشنل اور تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لیںگے۔

دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین کھلے سمندر میں مشترکہ بحری مشق کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ سماء