پشاور،گھات لگائے ملزمان کی ٹیکسی پرفائرنگ،دوافرادقتل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


پشاور  :  ارباب روڈ پر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ارباب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے ٹیکسی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹیکسی میں سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن کی شناخت فضل الرحمان اور نوشاد خان کے نام سے ہوئی، جب کہ فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ وہ دونوں سواریوں کو کچہری سے جہانگیر آباد لے جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور اسے گاڑی سے دھکا دے کر گرایا گیا جس کے بعد اسے کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ سماء

ملزمان