حکومتی ناکامیاں ہی انقلاب کی کامیابی بن رہی ہیں، طاہر القادری

ویب ایڈیٹر

جھنگ : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ انتخاب اور انقلاب کا سلسلہ ساتھ چلے گا، ووٹ کی طاقت سے انقلاب لائیں گے، جھنگ کی تمام سیٹیں انقلاب کو ملیں گی، حکومتی ناکامیاں ہی انقلاب کی کامیابی بن رہی ہیں۔

جھنگ میں خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب کا ہر شخص استبقال کررہا ہے، جاگیردارانہ نظام کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، کرپٹ نظام کے پیداوار حکمرانوں کو جانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ کی تمام سیٹیں انقلابیوں کو ملیں گی، انتخاب اور انقلاب کا سلسلہ ساتھ ساتھ چلے گا، ووٹ کی طاقت سے انقلاب لائیں گے۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ سیلاب متاثرین سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق حکومتی دعوے جھوٹے ہیں، سیلاب کی تباہ کاریاں کہیں زیادہ ہے، حکومت کی ناکامیاں ہی انقلاب کی کامیابی بن رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پختونخوا حکومت کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، انتخابات میں کس جماعت سے اتحاد ہوگا یہ وقت بتائے گا، تھرڈ امپائر سے متعلق عمران خان ہی بتاسکتے ہیں کہ وہ کون ہے؟، ہم چین کے صدر کو دورہٴ پاکستان کی دعوت دیتے ہیں۔ سماء

mark

akram

western

Tabool ads will show in this div