مسلم لیگ ن تحریک انصاف کواقتداردینےپررضامندہوگئی

Oct 26, 2016
RANA SANA CHALLANGE SOT 26-10 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/RANA-SANA-CHALLANGE-SOT-26-10.mp4"][/video]

لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو چیلنج کیاہےکہ دو نومبر کو دو لاکھ افراد جمع کرلئے تو حکومت عمران خان کو دے دیں گے۔

سماء سے بات کرتےہوئے رانا ثناءاللہ نےکہاکہ  پی ٹی آئی کو پرامن دھرنے کی اجازت ملے گی۔ ریڈ زون کی طرف گئے تو فوج روکے گی۔ وہاں جو سیکورٹی والے موجود ہونگے وہ اس علاقے کا بھرپورتحفظ کریں گے۔ رانا ثناء اللہ نےعمران خان کو چیلنج کیاکہ دو لاکھ افراد جمع کرلئے تو حکومت عمران خان کو دے دیں گے۔ انھوں نے کہاکہ اگر دھرنے میں لوگ جمع نہ ہوسکے تو عمران خان کو چاہئے کہ شرم کریں اور گھر بیٹھ جائیں۔

وزیرقانون پنجاب نے دعوی کیاکہ عمران خان کے دھرنے میں طاہرالقادری خود نہیں آئیں گے، بندے بھیجیں گے۔ سماء

IMRAN KHAN

rana sana

Mission lockdown Islamabad

Tabool ads will show in this div