حیدرآباد: تین غیرقانونی انٹرنیشنل ایکس چینج پکڑے گئے

حیدرآباد: حیدرآباد میں سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے، غیرقانونی انٹرنیشنل گیٹ وے ایکسچینج چلانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مواصلاتی آلات اور سیکڑوں موبائل سمز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان سے تین انٹنشنل گیٹ وے ایکسچینج ،  تین پی سی ٹیبلیٹس اور دیگر آلات بھی قبضے میں لیے گئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے ملزمان انٹرنشنل گیٹ وے ایکسچینچ کے ذریعے ملکی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچارہے تھے جبکہ ان سے کالعدم تنظیموں یا ملک دشمن ایجنسیز سے رابطوں کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔  سماء 

rocket

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div