بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری، چار بچے زخمی

کوٹلی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے چار بچے زخمی ہو گئے۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسز نے کوٹلی کے قریب نکیال سیکٹر میں ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فائرنگ سے گاؤں کنتھی گلہ کے رہائشی چار بچے زخمی ہو گئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں میں فیصل ، مہوش ، یاسر اور سمیر شامل ہیں ۔تین بچوں کی عمریں دس ، دس سال اور ایک کی عمر سولہ سال ہے۔

 

متاثرہ بچوں کو بازوؤں اور گردن پر گولیوں کے چھرے لگے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔۔چاروں زخمی بچے فوری طور پر قریبی فوجی اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ سما

زخمی

vote

planet

Tabool ads will show in this div