پملفٹس میں نے نہیں کسی خیر خواہ نے طیارے سے گرائے، مخدوم جاوید ہاشمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ملتان : مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی پمفلٹس تقسیم کئے جاسکتے ہیں، ماضی میں الیکشن کمیشن اسے جائز قرار دے چکا ہے، پمفلٹ انہوں نے نہیں، کسی خیرخواہ نے ہواؤں میں بکھیرے۔

آسمان سے پمفلٹ گرانے کا معاملہ ذرائع ابلاغ کی زینت بنا تو نااہلی کے امکانات ظاہر کئے جانے لگے، اس موقع پر جاوید ہاشمی خود اپنا مؤقف پیش کرنے کیلئے سامنے آئے اور کہا کہ الیکشن کمیشن ماضی میں قرار دے چکا ہے کہ پمفلٹس پہنچانا صرف اشتہار ہے اور وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں۔

جاوید ہاشمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پمفلٹس آسمان سے گرانے کا فیصلہ ان کے خیرخواہ ڈاکٹر اظہر بلوچ نے اپنے طور پر کیا اور وہ اس سے لا علم تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر اظہر بلوچ بھی نیوز کانفرنس میں شامل ہوئے اور کہا کہ اعتراض کرنیوالوں نے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق پڑھا ہی نہیں ہے۔ سماء

phone

Tabool ads will show in this div