کوئٹہ حملہ؛کلیئرنس آپریشن میں کیپٹن روح اللہ جان شہید
کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے بعد کلیئرینس آپریشن میں پاک فوج کے جواں سال کیپٹن روح اللہ جان بھی شہید ہوگئے ۔ جوانمردی اورعزم وحوصلے کی مثال پاک فوج کے کیپٹن روح اللہ جان شہید کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹرحملے کے بعد کلیئرنس آپریشن کے لیے پہنچے تھے۔
کلیئرنس آپریشن کے دوران نوجوان کیپٹن نے دہشت گردوں سے جراتمندی سے لڑتے ہوئے جان دے دی ۔ نوجوان کیپٹن روح اللہ جان کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا۔
کیپٹن روح اللہ جان کی شجاعت پرپاک فوج کی جانب سے انہیں تمغہ جرات سے نوازا جائے گا۔ سماء