مجھے ہرانا صرف شاہ محمود قریشی کی ضد ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

ملتان : مخدوم جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ بے ایمانی کرکے جیتنے سے بہتر ہارنا ہے، مجھے شکست دینا صرف شاہ محمود قریشی کی ضد ہے۔

سینئر سیاستدان اور این اے 149 سے ضمنی انتخاب کے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی نے سماء کے پروگرام ‘‘آواز’’ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی پارٹی سپورٹ نہ بھی کرتی تو بھی الیکشن لڑتا، بے ایمانی کرکے جیتنے سے بہتر ہارنا ہے، مجھے شکست دینا صرف شاہ محمود قریشی کی ضد ہے، شاہ محمود قریشی نے تمام تقریر عامر ڈوگر کے حق میں کی۔

وہ کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں سے جس کا دل کرے گا ووٹ دے گا، عمران خان نے عامر ڈوگر کی حمایت نہیں کی، اسمبلی میں جاکر آزاد حیثیت میں ہی رہوں گا۔ سماء

Tabool ads will show in this div