ملتان میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا

Nov 30, -0001

ملتان: شہر ملتان میں ضمنی الیکشن کا معرکہ آج این اے حلقہ ایک سو انچاس میں میدان آج سجے گا ۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اہلکار تعینات رہیں گے ۔

جاوید ہاشمی کے استعفی سے خالی نشست این اے ایک سو انچاس پر اٹھارہ امیدوار مدمقابل ہیں ۔ لیکن اصل مقابلہ ہوگا۔ تین امیدواروں میں۔ 

مخدوم جاوید ہاشمی الیکشن تو آزاد حیثیت سے لڑ رہے ہیں۔ لیکن انہیں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہے ۔ جبکہ تحریک انصاف نے ملک عامر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

پیپلزپارٹی نے جاوید صدیقی کو میدان میں اتارا ہے۔ شہری کہتے ہیں وہ عوام کا درد رکھنے والے امیدوار کو ہی ووٹ دیں گے۔

ایمرسن کالج میں بنائے گئے الیکشن سینٹرل سیل سے انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز کے عملے میں تقسیم کیا گیا۔

ضمنی انتخاب کے لئے دو سو چھیاسی پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔۔ جن میں سے ایک سو چھ انتہائی حساس ہیں۔ رینجرز کی آٹھ کمپنیاں حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہیں گے۔ پولیس کے ساڑھے تین ہزار اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔

حلقے کے کل ووٹرز کی تعداد تین لاکھ اکتالیس ہزار پانچ سو ستائیس ہے۔ جن میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ پچیاسی ہزار آٹھ سو باسٹھ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ پچپن ہزار چھ سو چھیاسٹھ ہے۔ سماء 

Tabool ads will show in this div