پاکستان کیلئے فیصلہ کن برتری کا سنہرا موقع

ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، آخری دن پاکستان کو کامیابی کیلئے 6 وکٹیں اور ویسٹ انڈیز کو 285 رنز درکار ہیں، یاسر شاہ پھر 2 وکٹیں لے اڑے۔
ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی، سمیع اسلم، اظہر علی اور اسد شفیق نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 456 رنز کا ہدف دیا، مگر وہ ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی، کیریبین ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، کریگ بریتھ ویٹ 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، لیون جونسن 9، ڈیرن براوو 13 اور 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے جادوگر اسپنر یاسر شاہ نے 2، راحت علی اور محمد نواز نے ایک ایک شکار کیا۔
دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنالئے، جرمین بلیک ووڈ اور روسٹن چیز 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، کیریبین ٹیم کو جیت کیلئے مزید 285 رنز بنانے ہوں گے جبکہ پاکستان کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔
ابوظہبی ٹیسٹ میں فتح کی صورت میں پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوجائے گی۔ سماء