خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک بھرپورکارروائی کا فیصلہ

ویب ایڈیٹر :

 

راول پنڈی : پاک افواج نے  خیبر ایجنسی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

 

عسکری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی مختلف تحصیلوں اور علاقوں میں  چھپے دہشت گردوں اور  ان کی کمین گاہوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی جانب سے خیبر ایجنسی میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں آپریشن کا فیصلہ کچھ روز قبل وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس کی باقاعدہ منظوری آج دی گئی ہے۔

 

عسکری ذرائع کے مطابق  دہشت گردوں کے خلاف کارروائی  خفیہ اطلاعات پر کی جائے گئی، تاکہ شہریوں کو نقصان سے بچایا جا سکے، خیبر ایجنسی میں باضابطہ آپریشن کا فیصلہ اگلے سال تک متوقع تھا، تاہم ضرب عضب کے بعد بھاگے گئے دہشت گردوں نے اس علاقے میں پناہ لینے کے بعد فوج اور شہری مقامات پر حملے کیے جس کے بعد یہاں فوری آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

عسکری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی، خیبرایجنسی میں چھپےدہشت گرد پشاور، چارسدہ  اور ہنگو میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ اس اہم کارروائی  کا فیصلہ عسکری حکام اورسیاسی قیادت میں مشاورت سے ہوا،  اس موقع پر  عسکری قیادت نے بلاتفریق تمام دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

واضح رہے کہ آج علی الصبح ہونے والی پاک فضائیہ اور پاک ایوی ایشن کی کامیاب  فضائی کارروائی میں اکیس دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جب کہ پانچ خفیہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اسی ایجنسی کی وادی تیراہ   اور اورکزئی ایجنسی کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں اس سے قبل بھی پاک ایس ایس جی، ایف اور مقامی لشکر کی مدد سے کالعدم لشکر اسلام  اور کالعدم تحریک طالبان کے خلاف گزشتہ سال اپریل میں بھرپور آپریشن کیا گیا گیا، جس میں ایس ایس جی کمانڈوز ، سمیت 23 فوجی شہید ہوئے، تاہم سرکاری اور عسکری سطح پر اس کی آج تک تصدیق نہ ہوسکی۔ جب کہ دوسری جانب دشمن کو بھی بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔ پاک فوج کی کارروائی کے بعد اس علاقے میں ملک دشمن دہشت گردوں کی عمل داری ختم ہوگئی تھی، تاہم کچھ عرصے بعدٹی ٹی پی اور اس کے ذیلی گروپوں نے دوبارہ اس علاقے میں منظم ہو کر اپنی شر انگیز کارروائیوں کی ابتدا کی اور ان علاقوں کو اپنے ناپاک ارادوں کیلئے مسکن بنایا۔  سماء

میں

کے

کا

recipe

فیصلہ

مکمل

signed

Tabool ads will show in this div