راول پنڈی : برطانوی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا، اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی خدمات قابل قدر اور لائق تحسین ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر مارک لائل نے ملاقات کی، جی ایچ کیو آمد پر برنوی مشیر کا استقبال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر مارک لائل نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور کامیابیوں کو سراہا، خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مارک لائل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سماء