فیس بک نے فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیدی

Oct 24, 2016
facebook-censoring-conservative- سان فرانسسکیو : معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے سنسر شپ میں مزید نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ویب سائٹ کی سنسر شپ مزید نرم کرنے کااعلان کیا ہے جس کے بعد اب زیادہ خبریت والی عریاں اور پر تشدد تصاویر بھی ویب سائٹ پر آویزاں کی جاسکیں گی۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ نے فیس بک کے تعلقات عامہ کے ذمہ داران کے حوالہ سے بتایا کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں خبریت والی عریاں اور پر تشدد تصاویر بھی ویب سائٹ پر پوسٹ کی جائیں گی خواہ یہ تصاویر ہمارے سنسر شپ کے موجودہ معیار پر پورا نہ اترتی ہوں۔ فیس بک حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نیپام بم سے متاثرہ ویت نامی 9 سالہ بچی کی عریاں حالت میں بھاگنے والی تصویر کو فیس بک استعمال کنندگان کی طرف سے متنازعہ قرار دیئے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ فیس بک کے سنسر شپ قواعد کے تحت چھوٹے بچوں کی عریاں تصاویر فیس بک پر پوسٹ نہیں کی جا سکتیں۔ سماء

UPLOADING

Tabool ads will show in this div