این اے 149 ملتان میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری، عامر ڈوگر کو واضح برتری

ویب ایڈیٹر

ملتان : ملتان میں این اے 149 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، ملک عامر ڈوگر اور جاوید ہاشمی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، اب تک کے موصولہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار ملک عامر ڈوگر سینئر سیاستدان پر برتری لئے ہوئے ہیں جبکہ جاوید ہاشمی نے شکست کی صورت میں نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ملتان میں این اے 149 پر ضمنی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، 286 پولنگ اسٹیشنز میں سے 86 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک عامر ڈوگر 16941 ووٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، ان کے مقابلے میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کو 14721 ووٹ ملے ہیں۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والے مخدوم جاوید ہاشمی کو ن لیگ جبکہ ملک عامر ڈوگر کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب باغی رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کے نتائج میرے حق میں نہیں، شکست کی صورت میں نتائج تسلیم اور کامیاب امیدوار کو مبارکباد دوں گا۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا، 20 سے 30 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ سماء

میں

planet

surge

complaint

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div