دھرناپوائنٹ کوتحریراسکوئربنادیں گے
اسلام آباد: حکومتی رکاوٹوں کے بڑھتے خدشات سے پی ٹی آئی نےنمبٹےکی تیاری کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے قائدین نےکارکنوں کو2 نومبرسےپہلےاسلام آباد پہنچنےکی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی نے تمام کارکنوں کوالرٹ رہنےکی بھی ہدایت کردی ہے۔ پی ٹی آئی نے2نومبردھرنےکےمقام کوحتمی شکل دےدی ہے۔دھرنےمیں شرکت کےلیےکارکنان پیدل ہی اسلام آباد پہنچیں گے۔31اکتوبرتک دھرنےکےانتطامات مکمل کرلیےجائیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شعیب صدیقی نے بتایاکہ لائٹس اورساؤنڈسسٹم بھی دھرناپوائنٹ پرنصب ہوگا۔دھرنےکےشرکاکیلئےکھانےکابندوبست بھی کیاجائےگا۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ 10لاکھ افراددھرنےمیں شریک ہوں گے۔انھوں نے بتایاکہ عمران خان کاکنٹینرفیض آبادچوک پرلگےگا۔ شعیب صدیقی کاکہناتھاکہ اسی دھرنا پوائنٹ کوتحریر اسکوائر بنایا جائے گا اورپی ٹی آئی دھرنافیض آبادسےزیروپوائنٹ تک ہوگا۔ سماء