پناہ گزینوں کےلیے بری خبر

پیرس: فرانس کے شمالي علاقے کیلے ميں پناہ گزينوں کے کيمپ کو خالی کروانے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔
غیرملکی خبرایجنسی نے فرانسیسی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کيلے کے جنگل نامي کيمپ خالي کرانے کے بعد مسمار کرديے جائيں گے۔ کيمپ ميں رہنے والے ہزاروں افراد کو فرانس کے مختلف علاقوں میں قیام گاہیں مہیا کی جائيں گي۔ان افراد کو وہاں منتقل کرنے کے لیے درجنوں بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق پناہ گزینوں کے کيمپ خالي کرنے سے انکار پر قانوني چارہ جوئي کي جائے گي اور پولیس کو معاملے میں مداخلت کا حکم دے دیا جائے گا۔
کیمپ کو خالی کروانے سے قبل پولیس اور پناہ گزینوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ سماء