
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Hamza-Shahbaz-2100-Sot-23-10-.mp4"][/video]
لاہور : لاہور ايکسپو سينٹر ميں تقريب سے خطاب کے دوران حمزہ شہباز نے ماضي کے تلخ تجربات کا ذکر کيا، بولے مشرف دور ميں مجھے گروي رکھ ديا گيا تھا۔ دادا کي وفات پر تنہا تھا، بہنوں کي شادي بھي باپ بن کے کي۔
لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سياست چور دروازے سے وزيراعظم بننے کا نام نہيں، اس کے ليئے قربانياں دينا پڑتي ہيں، عمران خان کو شوق ہے تو شيرواني سلوا کر بني گالہ بھجوا ديتا ہوں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا بھارت کے ساتھ امن کي بات صرف برابري کي سطح پر ہوگي، عمران خان نے ميرے خلاف اخلاق سے گري گفتگو کي، مشرف دور ميں مجھے دس سال تک نيب کے آفس کے باہر بٹھايا جاتا تھا، مشرف دور ميں مجھے گروي رکھ ديا گيا، اس سے زيادہ کوئي کالا دور نہيں تھا۔
اسلام آباد دھرنے پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دو نومبر کو کچھ نہيں ہونے والا اور نہ ہي دھرنے کا ڈر ہے۔ سماء