سوزوکی کا مہران گاڑیاں ختم کرنیکا اعلان

Oct 23, 2016
MehranBig7 اسلام آباد : گاڑیاں بنانے والی معروف آٹو کمپنی سوزوکی نے مہران گاڑیوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا، کمپنی کے مطابق مہران آٹھ سو سی سی گاڑیوں کو اب سوزوکی الٹو 660سی سی میں تبدیل کردیا جائے گا۔ سینیٹ کی اسڈینڈنگ کمیٹی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے پلانٹ کے دورے کے موقع پر کمپنی حکام نے کمیٹی اراکین کو بتایا کہ کامیاب ترین ماڈل مہران 800 سی سی کو 2018 تک سوزوکی آلٹو 660 سی سی سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ Large Image (optional)_102 دورے کے موقع پر کمپنی کی جانب سے سینیٹ کمیٹی کو نئے ماڈلز میں عالمی معیار کے مطابق حفاظتی فیچرز سے متعلق بھی بتایا گیا۔  کمپنی کی جانب سے سینیٹ کمیٹی وفد کو مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے سوزوکی حکام کا کہنا تھا کہ مارچ 2017 تک سوزوکی "کلٹس" کی جگہ "سیلیریو" 1000 سی سی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوزوکی نے سال 2000 میں "خیبر" کی جگہ "کلٹس" متعارف کرائی تھی جو خاصی کامیاب رہی تھی۔ 1339965429 دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے مقامی طور پر نئی 660 سی سی گاڑیوں کیلئے آٹو پارٹس پر کام شروع کردیا ہے، جب کہ کمپنی اگلے سال 2017 درآمد شدہ سوزوکی گرینڈ ویٹارا ایس یو وی اور 1300 سی سی کی سیڈان سیاز بھی پاکستانی مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 1339962543 دورے میں شامل وفد کی قیادت سینیٹر ہدایت اللہ نے کی، جب کہ دیگر اراکین میں خالدہ پروین، کلثوم پروین، چوہدری تنویر خان، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار شیر ایوب خان اور انجینیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او طارق اعجاز چوہدری بھی شامل تھے۔ سماء

MEHRAN

Auto industries

Alto

Cultus

Autoparts

Car Maker

Suzuki Celerio

800 CC Cars

1600 CC cars

Tabool ads will show in this div