ملک بھر میں آج سے10روپے کا سکہ جاری

state-bank اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج سے 10 روپے کا نیا سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج پیر 24 اکتوبر 2016 سے10 روپے کا نیا سکہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کو24 اکتوبر 2016 کو10 روپے کا نیا سکہ جاری کرے گا جس کی منظوری وفاقی حکومت پہلے ہی 17 جولائی کو دے چکی ہے۔ یہ نیا سکہ زرد رنگ کا ہوگا، جب کہ اس کا وزن 5.50 گرام اور قطر 25.5ملی میٹر ہے، سکے کے ایک جانب روایتی ہلال اور ستارہ موجود ہے، جب کہ چاند اور تارے کے اوپر ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ اردو میں درج ہے۔ چاند کے نیچے اور گندم کی دو ڈالیوں کے درمیان سکے کے جاری ہونے کا سال درج ہے۔ tumblr_odtd4opcKn1uoy268o1_500 سکے کے دوسرے رخ پر شاہ فیصل مسجد کی تصویر کو کندہ کیا گیا ہے، جس کے اوپر فاختائیں اڑتی دکھائی دے رہی ہیں، مسجد کے عکس کے نیچے واضح الفاظ میں 10 کا ہندسہ درج ہے، جب کہ سکے کی نچلی جانب اردو میں ’10 روپیہ‘ لکھا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف کلٹر رفیق کسباتی نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ حکومت 10 روپے مالیت کے سکے جاری کرے گی، البتہ اس سے قبل 10 روپے کے یادگاری سکے جاری کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آخری بار حکومت نے چین کے 60 ویں یوم آزادی کے موقع پر اکتوبر 2009 میں چینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 10 روپے مالیت کے یادگاری سکے جاری کیے تھے۔ سماء

CHINA

DOVE

10 Rs

Faisal Mosque

10 Rupee Coins

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div