دونومبرکوسیاست کا ورلڈ کپ جیتوں گا،کپتان کا دعویٰ

Oct 23, 2016

Ik In Agenda 360 2400 PKG 22-10

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Ik-In-Agenda-360-2400-PKG-22-10.mp4"][/video]

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دو نومبرکو دھرنے میں دس لاکھ افراد شہر اقتدار میں جمع ہوں گے اور اسلام آباد بند ہو جائے گا۔ کہتے ہیں دونومبرکو سیاست کا ورلڈ کپ جیتنے جا رہا ہوں۔ اسلام آباد کی سڑکوں پر فائنل معرکے کی تیاری زوروشور سے جاری ہے۔  کپتان نے بتا دیا کہ پی ٹی آئی کا شوکتنا پاورفل ہو گا۔

سماء کے پروگرام ایجنڈہ 360 میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہماراآئینی حق ہے ۔ جب دس لاکھ لوگ اسلام آباد آجائیں گے تو اسلام آباد خود بند ہوجائے گا۔ دو نومبر احتساب کا دن ہو گا۔ کپتان نے یہ بھی بتادیا کہ  دھرنے کے بعد اگلا قدم کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دو تاریخ کو اسلام آباد میں تاریخی پبلک نکلے گی اور مطالبہ کرے گی کہ نواز شریف تلاشی دو یا استعفیٰ دو۔سڑکوں پر احتجاج ہی کرپٹ حکومت ختم کرنے کا راستہ ہے۔

کپتان نے کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بیس سال کرکٹ کھیلنے کے بعد ورلڈ کپ جیتا اب دو تاریخ کو سیاست کا ورلڈ کپ جیتوں گا۔

عمران خان  نے مسلم لیگ ن کو خبردارکرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پرامن احتجاج کی راہ میں نہ آن ورنہ پلان بی اور سی بھی موجود ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

SIT IN

Tabool ads will show in this div