ایم کیو ایم کا خورشید شاہ کے بیان پر شدید رد عمل، معافی کا مطالبہ

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم نے خورشید شاہ کی جانب سے مہاجروں پر تنقید پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا بیان واپس لیں، حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کہ ایسے بیانات سندھ کو غیر مستحکم کریں گے، آپ کو کس نے حق دیا کہ مہاجر قوم کو گالی دیں، علماء خورشید شاہ کے بیان پر فیصلہ کریں کہ کہیں یہ توہین رسالت ﷺ تو نہیں، ہم مہاجر ہیں پناہ گزین نہیں۔

کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی کہا، وہ اپنا بیان واپس لیں، ایسے بیانات سندھ کو مستحکم کرنے کیلئے نہیں ہوسکتے، امن کی دھرتی پر آگ بھڑکانے والوں کا وجود گالی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ مذہب کیلئے ہجرت کرنیوالوں کو بھی مہاجر کہا گیا، علماء خورشید شاہ کے بیان پر فیصلہ کریں، کیا یہ بیان توہین رسالت ﷺ میں تو نہیں آتا، آپ تو خود شاہ ہیں! ذرا غور کریں اپنے جد امجد کے بارے میں کیا کہا، ہم مہذب قوم ہیں، گالم گلوچ کی سیاست نہ کی جائے، آباء و اجداد نے پاکستان کیلئے قربانیان دیں، ہمیں ہندوستان بھیجنے والے پہلے وہاں کے سندھیوں کو بلائیں۔

متحدہ کے رہنماء کا کہنا ہے کہ اپنا گھر بار چھوڑ کر پاکستان آنیوالوں کو آج گالی دی جارہی ہے، ہم مہاجر ہیں، پناہ گزین نہیں، سندھ کا 80 فیصد متروکہ سندھ ہے، متروکہ سندھ جاگیرداروں کے قبضے میں ہے، خورشید شاہ مہاجر اور پناہ گزین کے فرق کو سمجھیں، آپ کو کس نے حق دیا مہاجر قوم کو گالی دیں۔ سماء

سندھ

بیان

hair

chaos

Tabool ads will show in this div