عامر ڈوگر کا یوٹرن، پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار

اسٹاف رپورٹ

ملتان : تحریک انصاف کی حمایت سے ملتان کا معرکہ جیتنے والے عامر ڈوگر نے پھر یو ٹرن لے لیا، ضمنی الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے عامر ڈوگر اب کہتے ہیں، آزاد رکن کے طور پر اسمبلی میں بیٹھوں گا۔

تبدیلی تو چند گھنٹوں بعد ہی آگئی، عامر ڈوگر کے مؤقف میں جاوید ہاشمی کو شکست دینے والے عامر ڈوگر رات تک تو تحریک انصاف شکریہ ادا کرتے نہ تھکتے تھے مگر آج کہتے ہیں کہ انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ہے  اور اسمبلی میں بھی آزاد رکن کے طور پر رہیں گے۔

گزشتہ روز کامیابی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں اور پارٹی قیادت کے حکم پر استعفٰی بھی دے دیں گے۔ سماء

djokovic

street

Tabool ads will show in this div