نئے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے دوران چین میں نئے گھروں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران ملک میں نئے گھروں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، جس کی وجہ خریداری میں اضافہ ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گھروں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بینکوں کی جانب سے رہن پر قرضوں کی ادائیگی میں تیزی ہے۔

ستمبر کے دوران بینکوں نے 475.9 ارب یوان کے قرضے جاری کیے جو کہ ستمبر 2015 ءکی نسبت 76 فیصد زیادہ ہیں۔ ماہ کے دوران چین کے70 بڑے شہروں میں نئے مکانوں کے نرخوں میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 11.2 فیصد اضافہ ہوا جو کہ اگست 2016 ءکی نسبت 9.2 فیصد زیادہ رہا۔
جائیدادوں کی خرید و فروخت کی آمدنی میں اضافہ مجموعی ملکی پیداوار کے 15 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء