گورنر سندھ پھربدل ہوگئے
کراچی: گورنرسندھ اچانک پھر بدل گئے۔ڈاکٹر عشرت العباد کی مصطفیٰ کمال سے تلخی ختم ہوگئی اوررویہ دوبارہ نرم اورغیرجانبدار ہوگیا۔
کراچی میں رات گئے گورنرسندھ نے شہرکےمختلف علاقوں کا دورہ کیااورمیڈیا سے بھی بات کی۔انھوں نے کہاکہ ہمیشہ عزت کےساتھ ملک کی ترقی کیلئےکام کیا۔ مصطفی کمال سے متعلق اپنے گفتگو پر گورنرسندھ نے بتایاکہ دوستوں اوخیرخواہوں نےاحساس دلایاکہ آپ کامزاج توبہت دھمیاتھا۔ انھوں نے کہاکہ پچھلےچنددنوں میں جوتیزی ہوئی اسےاچھانہیں سمجھتا۔
گورنرسندھ نے مزیدکہاکہ ہمیشہ کراچی میں امن وامان کیلئےکوشش کرتارہاہوں اورمیراوجودیہاں پرآئین اورقانون کےمطابق ہے۔گورنرسندھ نے واضح کیاکہ آئین اورقانون کےدائرےمیں رہ کراپناکام کرتارہوں گا۔
انھوں نے مزید کہاکہ کراچی ميں امن دشمنوں کے خلاف آپريشن بلا تفريق جاري رہے گا۔انھوں نے ڈپٹی میئرکوبھی اپنی تعاون کایقین دلایا اور کہاکہ عوام کا اعتماد بحال ہوگیا ہے۔اس سے پہلے گورنر کی آمد کی اطلاع ملتے ہی صدر کی ایمپریس مارکیٹ میں آن کی آن میں صفائیاں شروع ہوگئیں اورسڑکیں چم چم کرنے لگیں۔ گورنر کا دورہ اس علاقے کےلیے خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہوا۔ سماء