جلسے سے قبل بلاول کا جوش،ٹوئٹس پر ٹوئٹس کرڈالیں

اسٹاف رپورٹ


کراچی  :  پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے سے قبل ٹویٹر پر متحرک ہیں،پچھلے چند گھنٹوں میں انہوں نے سماجی ویب سائٹ پر کئی ٹویٹس کر ڈالیں۔

اپنی ٹوئٹس میں بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ "میں بیٹا ہوں زنجیر کا بھٹو بے نظیر کا"، "میں بھٹو ہوںجو چاہے مجھ پر ظلم کرو آپ کا بیٹا آپ کا بھائی نام بلاول ہے میرا"۔

بلاول نے جیالوں کو نئے نعرے دیئے اور انہیں پھیلانے کے لئے ہیش ٹیگس میں بدل ڈالا۔ کراچی میں جلسے سے پہلے بلاول ٹویٹر پر متحرک دکھائی دیئے اور لکھا ''میں نے اس سفر کا آغاز اپنے لوگوں ، اپنے شہیدوں اور اپنی ماں کے لئے کیا۔  ٹرک میں بیٹھ کر پرانے زخم ہرے ہوگئے"۔

بلاول نے جیالوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا، ''جانثار بے نظیر کا شکر گزار ہوں، جو سیسہ پلائی دیوار کی مانند پہلے میری ماں کے لئے اور اب میرے لئے کھڑے ہیں''۔ سماء

کا

پر

سے

battle

screening

Tabool ads will show in this div