مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری

Oct 22, 2016

IK SAIF

کراچی: رہنما پاکستان تحریک انصاف ،عمران خان کے قریبی عزیز اورمستعفی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان دلہن بیاہ لائے۔ کپتان نے اپنے ٹوئٹر پیج پر سیف خان نیازی کی شادی کی تصویراپ لوڈ کی ہے۔ تقریبا ایک ماہ قبل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کی عہدے سے اسعتعفیٰ دینے والے سیف اللہ خان نیازی نے شادی کر لی۔ دلہن کا تعلق ہزارہ سے بتایا جاتا ہے اور اطلاعات ہیں کہ ولیمہ کی تقریب پچیس اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسیف اللہ خان نیازی کی شادی کی تصویر اپ لوڈ کی ہے جس میں کپتان خود بھی موجود ہیں۔  دلہا اور دلہن کی یہ تصویر فیملی اور قریبی عزیزواقارب کے ساتھ لی گئی ہے۔

عمران خان نے سیف اللہ نیازی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی شاندار زندگی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں۔

واضح رہے کہ سیف اللہ خان نیازی کا شمار پی ٹی آئی کے بانی ارکان میں سے ہوتا ہے، انہیں عمران خان کا انتہائی قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے جو بہت سے ذاتی معاملات میں بھی کپتان کے ساتھ رہے۔ سماء

IMRAN KHAN