پولیس فورس نے سی پیک کومحفوظ بنادیا

Cpec Pass Out 2400 Pkg 21-10

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Cpec-Pass-Out-2400-Pkg-21-10-1.mp4"][/video]

کراچی: سي پيک کو محفوظ بنانے کيلئے سندھ پوليس کا پہلا دستہ تيارہوگیاہے۔ اسپيشل پروٹيکشن يونٹ ميں پاک فوج کے چار سو بياسي ریٹائرڈ اہلکار شامل ہيں۔

پولیس کے رزاق آباد ٹريننگ سينٹر میں سندھ پولیس کے اسپيشل پروٹيکشن يونٹ کے خصوصی دستے کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی۔ تقریب میں دہشت گردوں کے خلاف پوليس کي مہارت کا بھرپور مظاہرہ پیش کیاگیا۔ چيني انجينيئر کے فرضي اغواء اور بازياب کرانے کي يہ شاندار مشق تقریب کاخاصہ تھی۔ سی پیک منصوبے اور چائینیز باشندوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے چار سو بياسي اہلکاروں کا دستہ پاس آؤٹ ہوا۔

سي پيک منصوبے پر کام کرنيوالے چيني انجينيئرز کي حفاظت کيلئے سندھ پوليس کا اسپیشل پروڈکشن یونٹ مزيد جوانوں کوبھی تربيت فراہم کررہا ہے۔ سماء

police force

Tabool ads will show in this div