کراچی میں چینی جھوم اٹھے

Pak China Car Rally Khi Pkg 22-10 Arsalan

کراچی: پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، شہد سے میٹھی اور سمندر سے گہری ہے۔اس عظیم دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے چینی مہمانوں کی کارریلی حیدرآباد سے کراچی پہنچ گئی۔

چین کے مہمانوں کی آمد پران کاشاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پرفضا پاک چین دوستی کے نعروں سے گونج اٹھی۔مہمانوں نے سندھی لوک گیتوں پر دل کھول کر رقص بھی کیا۔ٹول پلازہ پر شاندار استقبال کے دوران پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

پاکستان اور چین کے پرچم تھامے مہمان خوشی سے جھوم  اٹھے۔ تقریب میںاجرک سمیت سندھی ثقافت بھی نمایاں نظر آئی۔مہمانوں کی سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔ریلی کے شرکا آج صبح مزار قائد پر

حاضری دیں گے جس کے بعد ریلی کی اگلی منزل گوادر ہوگی۔ریلی کا مقصد پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانا اور اقتصادی راہدری کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ سماء

CHINA

Car Rally

toll plaza

Tabool ads will show in this div