پیپلزپارٹی اپنا اگلا جلسہ لاہور میں کرے گی،سعیدغنی

اسٹاف رپورٹ


کراچی  :  پاکستان پیپلز پارٹی کو آج کے جلسے میں آٹھ سے دس لاکھ افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی ہے۔ سینیٹر سعید غنی کہتے ہيں کہ پیپلز پارٹی ہر قسم کی صورت حال میں بڑے جلسے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سماء سے خصوصی بات چيت کرتے ہوئے سیہنیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ ماہ لاہور میں طاقت کا مظاہرہ کریں گے، آج ہونے والے جلسے میں شرکاء کی تعداد سے متعلق سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 3 ہزار بسیں صرف کراچی سے کرائے پر لیں، ملک بھر سے 22 ہزار بسیں کرائے پر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے قافلے پیدل بھی پہنچے ہیں، آج جلسے میں 8 سے 10 لاکھ کارکنوں کی شرکت متوقع ہے، کوشش ہوگی سہہ پہر 3 بجے جلسے کا آغاز کردیں، سانحہ کار ساز کے 2 ٹرک میں سے ایک پولیس کی تحویل میں ہے، 2007 میں بینیظیر بھٹو کو یہاں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔

بلاول کی آج کی تقریر سے متعلق سعید غنی نے کہا کہ بلاول کی خواہش تھی کہ وہ محترمہ کا خواب پورا کریں، آج سے پہلے کراچی میں اتنا بڑا اسٹیج کسی جلسے میں نہیں دیکھا، پی پی آئندہ ماہ لاہور میں جلسہ کریں گے۔ سماء

میں

لاہور

saudi

Tabool ads will show in this div