ملتان: شجاع آباد روڈ پر ٹریفک حادثہ؛ 9 افراد جاں بحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
ملتان: شہر میں شجاع آباد روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں نو افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں ۔۔

حادثہ شجاع آباد روڈ پر بستی کھوکھر کے قریب پیش آیا ۔۔

بس اور ہائی ایس کے تصادم ميں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔۔

زخمی ارشد کا کہنا تھا کہ حادثہ مخالف سمت سے آنے والی بس کی تیز رفتاری کے سبب پیش آیا ۔۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ ہائی ایس مکمل تباہ ہوگئی ۔۔

ہلاک ہونے والوں میں ہائی ایس کا ڈرائیور محمد اختر بھی شامل ہے ۔۔ دیگر لاشوں کو شناخت کے لئے اسپتال کے سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے ۔۔ سماء

پر

MQM

helicopter

kiwis

kong

Tabool ads will show in this div