پی پی جلسے میں جیالوں کا جوش، سیکیورٹی حصار توڑ کر خواتین انکلوژ رمیں گھس گئے
ویب ایڈیٹر:
کراچی : کراچی میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں نوجوان سیکیورٹی حصار توڑ کر اسٹیج کے قریب پہنچ گئے، جیالے خواتین انکلوژر میں بھی داخل ہوگئے، پولیس و انتظامیہ کارکنوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، قائدین کارکنوں کو پُرامن رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔
کراچی کے باغ قائد میں پی پی کے جلسے کیلئے گیٹ کھلتے ہی جیالے بے قابو ہوگئے، ہر کوئی اسٹیج کے قریب پہنچنے کی کوشش کرنے لگا، اس دوران جلسہ گاہ میں بھگدڑ مچ گئی، جیالے سیکیورٹی حصار توڑ کر اسٹیج کی جانب بڑھنے لگنے جبکہ خواتین انکلوژر میں بھی نوجوان داخل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس و انتظامیہ لوگوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، دوسری جانب پی پی قائدین کارکنوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔ سماء
Burma
inzamam
تبولا
Tabool ads will show in this div