سعودی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کیلئے اعزاز

PIA-Misses-Revenue-Targets ریاض/کراچی : سعودی حکام کی جانب سے حج آپریشن کے دوران اعلیٰ کارکردگی پر پی آئی اے کو سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اور شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جدہ کی انتظامیہ نے پی آئی اے کی حج آپریشن کے دوران کارکردگی کو سراہا ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کے مطابق حج آپریشن کے دوران حجا ج کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر پی آئی اے کو سعودی اتھارٹی کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ Hajj-Airline پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ حج آپریشن سے منسلک پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کی ایک ٹیم کی صورت میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔ INP_09-44~4 قبل از حج آپریشن کے دوران پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 92.2 فیصد جبکہ بعد از حج آپریشن کے دوران 98 فیصد رہا۔ انہوں نے کہا کہ 51 ہزار سے زائد حجاج کو خدمات فراہم کرنے کے بعد نومبر کے پہلے ہفتہ سے شروع ہونے والے عمرہ سیزن کےلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ سماء

HAJJ OPERATION

CIVIL AVIATION

Hajj 2016

certificate

Saudi Govt

Tabool ads will show in this div