پیپلزپارٹی کا کراچی میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ، بلاول کا خطاب کچھ دیر میں

ویب رپورٹ

کراچی : پیپلزپارٹی کا کراچی میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ جاری ہے، جلسے میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کچھ دیر میں کارکنوں سے اہم خطاب کریں گے۔

کراچی میں پیپلزپارٹی کا جلسہ جاری ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہل پارک اور وہاں سے گاڑی کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچے، سابق صدر آصف علی زرداری بھی پنڈال میں آچکے ہیں، دونوں نے اپنے پرجوش جیالوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلائے اور نعروں کا جواب دیا، بلاول بھٹو زرداری آج کے جلسے میں اہم خطاب کریں گے۔

منظور وٹو نے اپنے خطاب میں بلاول بھٹو کو کراچی میں بڑے جلسے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور وفاق کی مضبوطی کے ساتھ ہے۔

صادق عمرانی کہتے ہیں کہ جلسے میں ڈیلی ویجز ملازمین نہیں بھٹو کے جیالے آئے ہیں، آج کے جلسے کے بعد عوام میں ایک نئی سوچ جنم لے گی۔

خانزادہ خان نے کے پی کے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنائی گئی، عمران خان صرف پنجاب میں دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، بلاول کی شکل میں ایک نیا بھٹو سامنے آرہا ہے۔

پی پی کے جلسے سے زمرد خان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وزیراعطم آزاد کشمیر چوہدری عبدالحمید اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ سماء

burger

deadline

battle

subway

dacoit

Tabool ads will show in this div