اعتزاز کا بلاول کو پرانی قیادت کو پیچھے بٹھانے اور نوجوانوں کو آگے لانے کا مشورہ

ویب ایڈیٹر

کراچی : اعتزاز احسن نے بلاول کو مشورہ دیا ہے کہ پرانی قیادت کو پیچھے بٹھائیں اور نوجوانوں کو آگے لائیں، پاکستان میں جو ہوائیں چل رہی ہیں پیپلزپارٹی کو اس کا ادارک کرنا پڑے گا، ملتان کی ناکامی پر ہمیں معافی مانگنی چاہئے، پیپلزپارٹی میدان میں اترتی ہے تو کھیل کا ماحول تبدیل ہوجاتا ہے۔

کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ بھٹو کے خون سے لکھی ایک داستان ہے، جیالوں کا جذبہ مثالی ہے، کراچی کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، پیپلزپارٹی شہیدوں کے خون سے سینچی ہوئی ہے، پی پی میدان میں اترتی ہے تو کھیل کا ماحول تبدیل ہوجاتا ہے، بدقسمتی سے ضمنی انتخاب میں پی پی تیسرے نمبر پر آئی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کی سیاسی زندگی کا پہلا عظیم جلسہ ہے، ملتان ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی کوئی آواز نہیں اٹھی، ملتان کی ہار کو کامیابی بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا، پاکستان میں چلنے والی ہواؤں کو بھی دیکھنا ہوگا، ملتان کے نتیجے کے بعد ہمیں معافی مانگنی چاہئے تھی۔

انہوں نے بلاول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نوجوانوں کی جماعت ہے، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور مجھ سمیت 50 سال عمر کی قیادت کو پیچھے بٹھائیں اور نوجوانوں کو آگے لائیں، مجھے امید ہے کہ آپ ایسا ہی کریں گے، پیپلزپارٹی کو نوجوان خواتین کا بھی منشور دینا پڑے گا۔ سماء

plans

battle

tickets

Tabool ads will show in this div