عمران کے مطالبات کی فہرست میں ایک اور اضافہ

Oct 21, 2016

IK NEW DEMAND PKG 21-10 RAHEEL

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/IK-NEW-DEMAND-PKG-21-10-RAHEEL.mp4"][/video]

اسلام آباد / پشاور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں، اٹارنی جنرل اُن کا کیس نہیں لڑسکتے، اُنہوں نے ایک بار پھر حکومت پر فوج کو بدنام کرنے کی سازش کا الزام لگایا۔ کرپٹ حکمران ایک طرف پی ٹی آئی اور عوام دوسری طرف ہیں۔

نوازشریف کرپشن میں پکڑے گئے ہیں، اٹارنی جنرل اُن کا کیس کیسے لڑسکتے ہیں، عمران خان نے پانامہ معاملے پر وزیراعظم کو پرائیوٹ وکیل کرنے کا مشورہ دے دیا

پشاور روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے ایک بار حکومت پر فوج کے خلاف سازش کا الزام لگایا۔

عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کے پیچھے بھارتی لابی ہے، شریف خاندان کرپشن بچانےکیلئے فوج کو تباہ کر رہی ہے۔

پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے نوجوانوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی، بولے کہ کیا آپ کرپٹ لوگوں کو اپنا حکمران مانتے ہیں؟، ملک کا سربراہ چوری کرے تو اس کے نوکر بھی چوری کرتے ہیں، 2 بومبر کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نئے پاکستان کی جماعت ہے، ایک طرف کرپٹ حکمران، دوسری طرف پی ٹی آئی ہے، تحریک انصاف عوام کے ساتھ مل کر کرپٹ حکمرانوں کا مقابلہ کرے گی۔ سماء

IMRAN KHAN

Panama

2nd November Islamabad March

Tabool ads will show in this div