ناچ گانوں سے انقلاب نہیں آتا،بلاول اصل انقلاب لائیگا،خورشید شاہ

ویب ایڈیٹر:

 

کراچی : قومی اسمبلی میں قائد حزب  اختلاف خورشید کا کہنا ہے کہ  بھٹونےانقلابی پرچم جمہوریت لانےکےلیےاٹھایا ہے،  انقلاب دھرنوں، اور ناچ گانوں سے نہیں اپنی جانیں دینے سے آتا ہے۔

 

کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب میں پی پی کے جوشیلے رہ نما نے روایتی جوش کا سہارا لیا اور اپنے حصے کی تقریر کا آغاز کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انقلاب کےلیےاپنی جانیں دیناپڑتی ہیں، بھٹوکاانقلابی پرچم بلاول نےتھام لیا، سڑکوں پر دھرنے دینے سے کوئی حقیقی انقلاب نہیں آتا۔

 

خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول عوام کیلئےاصل انقلاب لائےگا، زرداری صاحب نے18ویں ترمیم کرکےصوبوں کوآزادی دی، جمہوریت لوگوں کوروزگاردیتی ہے، تخت دارپرچڑھےلیکن جمہوریت پرسمجھوتہ نہیں کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ  بےنظیرکوکہاگیاوطن نہ لوٹناشہیدکردی جاؤگی، بی بی اپنےباباسےکیاوعدہ پوراکرنےکیلئےوطن لوٹیں، بےنظیرعوام کےحقوق کیلئےلڑیں۔ سماء

سے

law

western

miracle

Tabool ads will show in this div