بلاول نوجوانوں کے نمائندے ہیں، ملک میں انقلاب لائیں گے، یوسف رضا گیلانی

ویب ایڈیٹر

کراچی : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ملک ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو کئی خطرات ہوتے، بھٹو کھمبے کو ٹکٹ دیتے تو وہ بھی جیت جاتا تھا، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اسے مضبوط کریں، کارکنوں سے زیادہ لیڈرز نے قربانیاں دیں، ہم نے برداشت کی پالیسی رائج کی۔ بلاول کو مشورہ دیا کہ پرانی تنظیمیں ختم اور نئی تنظیمیں بنائیں، مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے۔

کراچی باغ قائد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بے نظیر کا مشن آگے بڑھائیں گے، وہ نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہیں، ملک میں انقلاب لائیں گے، انہوں نے بلاول کو پرانی تنظیمیں تحلیل اور نئی بنانے کا بھی مشورہ دے دیا۔

کہتے ہیں کہ ثابت ہوگیا چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر ہے، ایسے عظیم جلسے کی اُمید نہیں تھی، ملک ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو کئی خطرات ہوتے، بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی بھی دی، محترمہ سے آئین کی بحالی کا کیا گیا وعدہ پورا کیا، ملک کو معاشی اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بھٹو کھمبے کو ٹکٹ دیتے تو وہ بھی جیت جاتا تھا، امپائر کی انگلی اٹھانے والوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، اسے مضبوط کریں، ایک لیڈر کام نہیں کرسکتا سب کو ساتھ کام کرنا چاہئے، مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے، کارکنوں سے زیادہ لیڈرز نے قربانیاں دیں، ہم نے برداشت کی پالیسی رائج کی۔ سماء

ملک

battle

western

Tabool ads will show in this div