کشمیرپرقراردادوں پرعملدرآمداقوام متحدہ کی ذمےداری ہے،سرتاج عزیز

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد  :  مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل عوام کے مفاد میں ہے، ہم مسئلہ کمشیر پر قراردادوں پر عمل در آماد اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔

ایل او سی پر بھارت جانب سے بڑھتی مسلسل جارحیت اور حملوں پر پاکستانی مشیر سرتاج نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے رابطہ کیا، ٹیلی فونک رابطے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کی جانب سے پیدا کردہ کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ سرتاج عزیز نے بھارتی جارحيت سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے  سیکریٹری اقوام متحدہ کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم  کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بھارت کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا جائے۔

کنٹرول لائن کی بگڑتی صورت حال پر بان کی مون کی جانب سے بھی تشويش کا اظہار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ دونوں ملک سرحدی کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں، پاکستان اور بھارت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل عوام کے مفاد میں ہے، مقبوضہ کشمیر پر قراردادوں پر عملدر آمد اقوام متحدہ کی ذمے داری ہے۔

واضح رہے کہ اب تک بھارت کی جانب سے ملسل فائرنگ اور گولا باری سے 15 سے زائد افراد شہید جب کہ چالیس سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر رہنے والوں کے جانور اور املاک کو بھی بھارتی حملوں سے شدید نقصان پہنچا۔ سماء

کی

Tabool ads will show in this div