حب،ساکران کے قریب آٹھ مزدوروں کی لاشیں برآمد

ویب ایڈیٹر:


حب  :  ساکران کے علاقے  بڈلو گوٹھ سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، قتل کیے گئے تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حب کے پہاڑی علاقے بڈلو گوٹھ سے علی الصبح 8 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی، تمام مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے، تمام افراد کو گزشتہ روز   ایک پولٹری فارم سے  اغوا کیا گیا تھا، جس میں سے آٹھ افراد قتل جب کہ ایک شدید زخمی ہوا، جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ساکران میں گزشتہ رات سات سے آٹھ موٹرسائیکل سواروں نے ایک پولٹری فارم پر دھاوا بولا  اور  گیارہ مزدوروں کو اغوا کرلیا،  کچھ دیر بعد دو  مقامی افراد کو کچھ دور لے جاکر    چھوڑ دیا۔ صبح سویرے پولیس لاشوں کی اطلاع ملنے پر پہاڑی علاقے میں پہنچی، جہاں  آٹھ افراد کی لاشیں اور ایک شخص زخمی  حالت میں مل، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

لاشوں اور زخمی کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں، مزدوروں کا تعلق رحیم یارخان اورمظفرگڑھ سےہے،  وزیراعلٰی بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو  ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف  نے  بھی  حب میں مزدوروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

 

 

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں وک قبضے میں لے لیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ سماء

کی

کے

Burma

برآمد

لاشیں

tamim iqbal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div