جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں کیلئے فوج کا بڑا اقدام

Oct 20, 2016

6

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا، ملک کے چپے چپے میں چُھپے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کا عزم، کہتے ہیں پوری دنیا دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے جنگی تجربات سے استفادہ  کرنا چاہتی ہے۔

سپہ سالار کے دورہ جنوبی وزیرستان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسپن کئی کیڈٹ کالج کا افتتاح کیا، کیڈٹس اور عمائدین سے خطاب میں سربراہ پاک فوج نے کہا پاک فوج قبائلی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کا کام مکمل کرکے رہے گی۔

6a

6b

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پورے ملک سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جائے گا، پوری دنیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور تعاون کی متعرف ہی نہیں بلکہ پاک فوج کے جنگی تجربات سے استفادہ بھی کرنا چاہتی ہے۔

6d

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مقامی لوگوں کیلئے پیشہ وارانہ تعلیم اور صلاحیتوں کا نکھارنا ضروری ہے، علاقے میں کیڈٹ کالج بننے پر قبائلی نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

6c آرمی چیف نے کیڈٹ کالج کیلئے زمین کی فراہمی پر مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ سماء

south Waziristan

inaugurates newly constructed building of Cadet College

Spinkai

Tabool ads will show in this div